وزیراعطم کو کوئی کام کرنے سے نہیں روک سکتا،لگتا ہے دھرنا تھری کاپہلا حصہ چل رہاہے، بقیہ حصہ آنے والے دنوں میں چلے گا: طلال چوہدری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے بھی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کیے ،، کہتے ہیں کہ ن لیگ کےخلاف اس طرح کی سازشیں نئی نہیں ہیں،، یہ پتلی تماشا پاکستان میں کئی مرتبہ ہوچکا ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت میں شامل کردیا،، نوازشریف کوکوئی کام کرنے سے نہیں روک سکتا،طلال چوہدری نے کہا کہ دھرنا تھری کا پہلا حصہ چل رہاہے، بقیہ حصہ آنے والے دنوں میں چلے گا، اسکرپٹ بنانے والوں کونیا اسکرپٹ بنانا چاہیے،، لوگ سب سمجھتے ہیں یہ اسکرپٹ اب نہیں چلنے والا،انھوں نے مزید کہا کہ چار فلیٹس کا الزام شریف فیملی پر لگایا گیا، اگر معاملہ فلیٹوں کا تھا تو فلیٹوں تک محدود کیوں نہیں رہا؟ ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں،