پاناما کیس ریکارڈ میں ٹمپرنگ: سپریم کورٹ کا ظفر حجازی کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت، ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر سپریم کورٹ کا چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کے روز اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت ہوئی، ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف پیرکو ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ظفرحجازی نے کس کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی، معاملہ دیکھنا ہے۔