کراچی کے حلقہPS: 114 کا معرکہ پیپلزپارٹی نے سرکرلیا

کراچی کے حلقہ پی ایس ایک سوچودہ میں ہونے والا ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی نے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے نتائج جاری کردیئے،مجموعی طورپر اٹھاون ہزار ایک سو چونتیس ووٹ کاسٹ ہوئے:ڈی آر او پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی تیئس ہزار سات سو ستانوے ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری اٹھارہ ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار علی اکبرگجر سات ہزار ایک سو پچھتر ووٹ لیکر تیسرے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارپانچ ہزار نو سو بیالیس لیکرچوتھے نمبرپررہے جبکہ جماعت اسلامی کے ظہور احمد جدون نے دو ہزار تین سو بیس نے ووٹ حاصل کیے، سعید غنی کی جیت پرپیپلزپارٹی کے جیالے کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اورخوف جشن منایا۔سعید غنی کی جیت پرپیپلزپارٹی کی کارکنوں کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، دوسری جانب بلاول بھٹو نے سعید غنی کو جیت پر مبارکباد دی اورعوام کی فتح قرار دیا،، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورصوبائی وزرا بھی سعید غنی کے گھر پہنچے اور ان کو مبارکباد دی،،اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کروں گا