برطانیہ میں بورس جانسن کے استعفے کے بعد جیریمی ہنٹ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ نامزد کا دیا گیا
برطانیہ میں بریگزٹ کا شور پھر سے مچا تو اہم وزرا نے تھریسا مے کا ساتھ چھوڑ دیا ، ان میں تھریسامے کے سب سے قریبی ساتھی ملک کے وزیر خارجہ بورس جانسن بھی شامل تھے ،، جن کے استعفے کے بعد اب جیریمی ہنٹ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ نامزد کا دیا گیا ہے ، جیریمی ہنٹ اس وقت بطور وزیر صحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،،
ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کا عمل برطانیہ کیلئے نہایت ضروری ہے،، جس چیزکی ذمہ داری اٹھائی ہے اس کو پورا کروں گی ، جو ساتھ چھوڑ کر چلے گئے ان کے جانے سے بریگزٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،،واضح رہے کہ نامزد کردہ جیریمی ہنٹ بھی وزیر اعظم تھریسا مے کے قریبی ساتھی ہیں،، اور عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں