ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا ، نئے صدر انڈریس لوپیز
امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی نئی کابینہ نے بڑے فیصلے کرلیے ،، نئی حکومت نے اعلان کیا کہ ان کا ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا ،، اس بات کا عندیہ ملک کے نئے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں دیا تھا ، صدر نے مزید کہا کہ وینزویلا اور دیگر امریکی ممالک کے تنازعات میں ہم نہیں الجھیں گے ،، میکسیکو کے اپنے مسائل اتنے کم نہیں کہ دوسروں کے مسائل حل کرنے لگ جائیں ،، ہمارے لیے اپنے ملک کی ترقی اولین ترجیح ہے ،
واضح رہے کہ نئی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے یہ کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بگھڑے تعلقات کا بہتر کیا جائے گا ،