تھائی لینڈ کی غارمیں پھنسی پچوں کی بارہ رکنی فٹبال ٹیم کے بقیہ آٹھ بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا
امدادی کارکنوں نے پہلے چار بچوں کو اتوار کو باہر نکالا تھا تاہم باقی بچوں کو بھی نکالنے کا کام جاری ہے ،، یہ بچے تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے معروف غار تھیم لوانگ میں پھنسے ہوئے ہیں،، یہ لڑکے 23 جون کو اس وقت غار میں پھنس گئے تھے جب بارش کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی کا راستہ زیرِ آب آ گیا تھا۔ انھیں نو دن کی مہم کے بعد تلاش کیا گیا تھا اور امداد پہنچائی گئی تھی،،حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو غار سے نکالنے کا عمل کافی طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے غوطہ خوروں کو پانچ گھنٹے غار کے اندر سفر کرنا پڑتا ہے،، لیکن امید ہے کہ یہ آپریشن جلد مکمل کر لیں گے ،