پاکستان میں پہلی مرتبہ مریضہ کو مصنوعی دل لگانے کا آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔

Jul 10, 2018 | 09:52

پاکستان میں پہلی مرتبہ مریضہ کو مصنوعی دل (مکینکل ہارٹ) لگانے کا آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔

 ملکی تاریخ میں شعبہ طب نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے اور پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک مریضہ کو مصنوعی دل (مکینکل ہارٹ) لگانے کے لیے کیا گیا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔ کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں 62 سالہ خاتون نفیسہ میمن کو مکینکل ہارٹ لگایا گیا۔

قومی ادارہ امراض قلب میں پیرکوپہلی بارکراچی کی رہائشی نفیسہ 62سالہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی ، قومی ادارہ میں معائنے کے دوران اسے مصنوعی دل لگانے کی تجویز دی گئی تھی جس پر ان کے اہلخانہ نے رضامندی ظاہرکرتے ہوئے میکینکل ہارٹ لگوانے تیار ہوگئے، اسپتال کے معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے پیر کی صبح9بجے دل میں مصنوعی دل ڈیوائس لگانے کا عمل شروع کیا انتہائی حساس اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشن میں دیگر ماہرین نے بھی حصہ لیا۔

 

 

مزیدخبریں