سعودی عرب: سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 22فیصد کمی
سعودی عرب میں ایک سال کے دوران سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 22فیصد کی کمی کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت میں گذشتہ ایک سال کے دوران سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 22فیصد کمی کے بعد سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر وزارت شہری خدمات کے دائرے میں آنے والے کارکنان کی تعداد 1.23ملین رہ گئی ، 2017 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں روان برس 1.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر وزارت شہری خدمات کے تحت آنے والے سعودی کارکنان کی تعداد میں 0.1فیصد کمی واقع ہوئی۔ 608سعودی ملازم کم ہوئے ہیں۔