اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، تصدیق ہوگئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوگیا، لہذا پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کو آج باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی باقاعدہ تصدیق کردی ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوا ہے، لہذا احمد شہزاد کو آج باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایا تھا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے معاملہ پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے بھی معاونت حاصل کی تھی۔ چارج شیٹ جاری ہوتے ہی احمد شہزاد کی عبوری معطلی شروع ہوجائے گی۔ جس کی بنا پر احمد شہزاد کو 3 ماہ سے ایک سال تک سزا ہوسکتی ہے۔