ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔ شاہد آفریدی
سابق سٹارآل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے،اگرچہ ابھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں،مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کے لیے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، شاہدآفریدی نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پرخوشی کا اظہار کیا۔