میکسیکو: مسلح افراد کے حملوں میں 15 ہلاک ، 9 زخمی
میکسکوکے شمالی شہر مونٹیری میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوو لیون اٹارنی جنرل دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا مونٹیری میں ریستورانوں اور باروں میں نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔حملوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ۔واضح رہے کہ مونیٹری میں 2011 میں بھی ایک بار پر مسلح حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔