وزارت داخلہ نےسابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
وزارت داخلہ نےایون فیلڈریفرنس میں سزاپانےکےبعد نواز شریف اورمریم نوازکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے،ذرائع کے مطابق اس سےقبل نیب نے فروری،جون اور جولائی میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے وزارت داخلہ کوخطوط لکھےتھے،جس پر وزارت داخلہ نےاپنےطےشدہ طریقہ کار اور قانون پر عملدر آمدکرتےہوئے ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالاتھا،ذرائع نے بتایا کہ جن افراد کے خلاف کوئی عدالت فیصلہ دے اور وہ بیرون ملک ہوں تو طے شدہ قانون کے تحت ان کا نام ای سی ایل میں آجاتا ہے اور اس قانون کے تحت مذکورہ شخص جیسے ہی وطن واپس آتا ہے اسے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے۔