نوازشریف کے ملک میں قدم رکھتے ہی جمہوریت کی تقدیر بدل جائے گی، مریم اورنگ زیب
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کاکہناتھا،،کہ چھ جولائی کافیصلہ تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،،جس کو مسلم لیگ نون نے مسترد کردیا ہے،،نوازشریف پر ایون فیلڈ کی ملکیت ثابت نہیں ہوسکی،،انہوں نے کہا،،کہ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا،،جس دن نواز شریف ملک میں قدم رکھیں گے ملک میں جمہوریت کی تقدیر بدل جائے گی،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا،،بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، مختلف حلقوں سے پنجاب پولیس کے خلاف شکایات آرہی ہیں،،الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر حصہ لینے کی اجازت دی جائے،،ن لیگ کی ترجمان نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،، کہا،،
کہ عمران خان کو سبسے زیادہ جھوٹ بولنے پر تمغہ ملنا چاہیے،عمرانخان نے دوہزار تیرہ کے الیکشن میں فوج پر ن لیگ کو جتوانے کا الزام لگایا تھا،،اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے