نگران وزیراعظم سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی ملاقاتیں، پاکستان اوربھارت کے مابین تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پرزور
نگران وزیراعظم ناصرالملک سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرسہیل محمود نے ملاقات کی،،ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ملاقات میں موجود تھیں،نگران نے جنوبی ایشیا میں پائیدارامن و استحکام کے لئے جموں و کشمیرکے تنازعہ سمیت پاکستان اوربھارت کے مابین تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پرزوردیا, ادھروزیراعظم آفس میں سیکرٹری ہوابازی نے نگران وزیراعظم کواپنے ادارے کی ترقی اورفضائی ٹریفک کومحفوظ بنانے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا،،انہوں نے نگران وزیراعظم کوسول ایوی ایشن اتھارٹی،پی آئی اے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اورمحکمہ موسمیات سمیت مختلف اداروں کے امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا