ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کو بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف
مانچیسٹر(چودھری اشرف) عالمی کپ ٹورنامنٹ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ بارش سے متاثرہ سیمی فائنل کے متبادل دن نیوزی لینڈ نے 3.5 اوورز میں مزید 28 رنز جوڑ کر ٹوٹل کو 239 تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز کے کھیل میں 8 وکٹوں پر 239 رنز بنائے۔ سیمی فائنل کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کو چھٹا نقصان روز ٹیلر کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ روز ٹیلر 74 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ اگلی ہی بال پر ٹام لیتھم بھی بھنیشور کمار کا شکار ہو گئے۔ لیتھم نے 10 رنز سکور کیے۔ ہینری نیوزی لینڈ کے آوٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔ سنٹر 9 جبکہ بولٹ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے باولنگ میں بھنیشور کمار نے تین جبکہ بھمرا، پانڈیا، جدیج۔ہ اور چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پہلے روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 211 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا تھا۔