امریکا کی جاپان کو 105 ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جاپان کو 23بلین ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی ۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جاپان کے دفاع کو مضبوط، موثر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے امریکی معاونت قومی مفادمیں ہے، مجوزہ فروخت سے خطے میں ملٹری توازن تبدیل نہیں ہوگا۔جاپان نے 63 ایف 35 اے، 42 ایف 35بی اور دیگرمتعلقہ سازوسامان خریدنیکی درخواست کی تھی۔