کچھ لوگ فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوے کے حامی تھے۔ شجاعت حسین
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر دھاوے کے حامی تھے ۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ہم سب کو تاریخ سے سبق حاصل کر کے اپنی اصلاح کرنی چاہئے ، کچھ لوگ فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوے کے حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا، سب ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے آپ بات کریں، پرویزالٰہی حکومتی کمیٹی کے ممبر نہیں تھے، ان سے کہا گیا آپ بات کریں، پرویز الٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی اور مشورہ دیا، پرویز الہی نے کہا کوئی جانی نقصان ہو گیا تو کوئی ذمہ داری نہیں لے گا۔