آئی ایم ایف کی مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کی پیشگوئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈنےمالی سال دوہزار اکیس کےدوران پاکستان کی معیشت میں بحالی کی پیشگوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان سے ایک رپورٹ میں کہاکہ مالی سال2021 میں معاشی بحالی کے باعث پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیاگیا۔