چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات،کورونا ریلیف فنڈ کیلئے32لاکھ سے زائد کا عطیہ
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ کیلئے 32لاکھ روپے سے زائد رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بھی جو اس موقع پر موجود تھے وزیراعظم کو کورونا ریلیف فنڈکیلئے 80لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔