مین لائن ون ٹریک سے ریلوے حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی،شیخ رشید
ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مین لائن ون ٹریک سے ریلوے حادثات پر قابو پانے اور ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے جمعہ کے روز سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اس ماہ مین لائن ون منصوبے کی منظوری دے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ کراسنگ فری ٹریک ہوگا جس سے کراچی سے لاہور تک کے سفری دورانیے میں سات گھنٹے کی کمی آئے گی جبکہ راولپنڈی سے لاہور کا سفر صرف دو گھنٹے میں طے ہوگا۔