کے-الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی، سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کیلئے بند
کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے بعد سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج (10 جولائی) صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے بند کردیے گئے جبکہ حکومت نے صنعتوں کو جمعہ، ہفتہ، اتوار گیس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کے-الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے لیے سی این جی بند کیے گئے ہیں۔