بھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پورے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں جاری رکھیںاور رہائشیوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا ۔ فوجیوں نے سرینگر ، بڈگام ، گاندربل ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، شوپیاں ، پلوامہ ، اسلام آباد ، کولگام ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، رام بن اور راجوری کے مختلف علاقوں میں اپنی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو بھی گرفتارکرلیا۔ کشمیر میڈیاسروس کی طرف سے آ ج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے اور لوگوں میں خوف و دہشت کا احساس پیدا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔