حکومت جنوبی پنجاب کے پس ماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،زرتاج
ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کرکے اپنے وعدے پورے کررہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں بجلی کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے پس ماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے گزشتہ حکومتوں کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کے باعث غیر ترقی یافتہ رہے۔