وزیراعظم سے سی ای او پی آئی اے کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ ہماری حکومت نے اداروں کو موثر خدمات کی فراہمی کے قابل بنانے کیلئے بلاامتیاز اصلاحاتی ایجنڈہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیرمارشل ارشد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کی مشاورت سے تنظیم نو کے منصوبے پر کام تیز کرنے اور ایک ہفتے میں لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ارشد ملک نے وزیراعظم کو یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا سلسلہ یقینی بنانے کیلئے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ساتھ جاری بات چیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وزیراعظم کو پی آئی اے کو ایک منافع بخش اور صف اول کی فضائی کمپنی بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔