پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
لاہور : پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر ایک دن کی سرکاری تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے معاملے پر وفاق کی پیروی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال میں وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے بھی عید کی تعطیلات میں وفاق کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات پر پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ جائے گی۔ پنجاب حکومت عید پر وفاق کی تعطیلات کے مطابق چھٹیاں دے گی، جمع کو عید ہونے پر پنجاب حکومت بھی سرکاری اداروں کو ایک جیسی چھٹی دے دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، عید کے بعد پیر سے سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔؎ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا روک تھام کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فیصلہ کیا ہے، وفاق کا کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر سے روکنے کےلیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی