مانیٹرنگ کمیٹی کا ملک میں این 95ماسک کی دستیابی کی صورتحال پر اظہار اطمینان
ذاتی تحفظ کے سامان کی تیاری اور اسکی برآمد کے بارے میں وزارتی اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملک میں N-95 ماسک کی دستیابی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں صحت کی صوبائی وزارتوں اور ہنگامی امدادی ادارے سے بھی کہا گیا کہ وہ N-95ماسک کی برآمد کی اجازت دینے کے بارے میں فیصلے کیلئے جائزہ رپورٹ پیش کریں۔