پاکستان میں 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد کورونا کیسز، ایک لاکھ 49 ہزار 92 صحتیاب
پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی کے باوجود اب بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں جبکہ اب تک مصدقہ کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 465 جبکہ اموات 5 ہزار 106 تک پہنچ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کی صبح تک ملک بھر میں 2678 نئے کیسز اور 73 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ مزید 3 ہزار 781 افراد صحتیاب ہوگئے، تاہم بلوچستان کے 9 جولائی کے اعداد و شمار یعنی 47 کیسز اور ایک موت کی تصدیق 10 جولائی کو سامنے آئی