وفاقی دارالحکومت میں قرآن کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں،وزیر مذہبی امور
مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں قرآن کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں قرآن مجید کے تاریخی نسخوںکی نمائش کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اخبارات کی پرنٹنگ کیلئے استعمال ہو نے والے کاغذ پر قرآن پاک کی اشاعت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کیلئے قابل قبول قرآن پاک کے ترجمہ کی اشاعت کی بھی کوشش کر رہی ہے۔