طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ
افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان سرزمین کسی تیسرے ملک کے خلاف کبھی استعمال نہ ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔روسی دارالحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں شہاب الدین دلاور اور سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں داعش کو روکنےکیلئےتمام اقدامات اٹھائیں گے اور ساتھ ہی منشیات کی پیداوار ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔طالبان رہنماؤں کا کہنا تھاکہ افغانستان میں اختیار کے مکمل کنٹرول کی کوشش نہیں کی جارہی، ہم چاہتےہیں کہ نئی حکومت میں تمام نسلی گروہ کرداراداکریں، طالبان نسلی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے تیار ہیں۔طالبان رہنماؤں کا کہنا تھاکہ طالبان کےزیرقبضہ سرحدی گزرگاہوں پرکاروبارمعمول کے مطابق ہورہاہے جبکہ افغانستان کا 85 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے، اسکول اور اسپتال معمول کےمطابق کام جاری رکھیں گے۔