مریم اورنگزیب کاوزیراعلیٰ کے پی کے کا شہباز شریف کے خلاف بیان پر ردعمل
سلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی تربیت ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے، عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں انہوں نے اخلاقیات، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے، پہلے معیشت کا جنازہ نکالا پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اب اخلاقیات کو تباہ اور برباد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو قابل ترس لوگ گندی زبان کے استعمال پہ اتر آئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کے خلاف بیان عمران خان کی تربیت ہے، خیبر پختونخوا کے لوگ تو غیرت مند اور عزت دار ہیں، اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا گند صاف نہیں کرسکتے، انہوں نے اپنی زبان سے پورے ملک کو گندہ کر دیا، عمران خان نے اپنی بد زبان، نالائقی، نااہلی، بد اخلاقی اور چوری سے ملک برباد کر دیا، جو لوگ 8 سال میں خیبرپختونخوا میں ایک اینٹ اور ایک منصوبہ نہ چلا سکے وہ صرف گندی زبان چلا سکتے ہیں۔