انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے وسطی حصے میں واقع صوبہ شمالی سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور کسی نقصان یا ہلاکتوں سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ضلعی آفات ایجنسی کے آپریشن امور کے سربراہ ریو پوڈیہانگ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کی سب سے زیادہ شدت ضلع کیپولایوان سانگہی میں محسوس کی گئی ، زلزلے سے رہائشیوں میں کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلا ہے۔عہدیدار نے فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ یہاں کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لیکن وہ زیادہ شدید نہیں تھے۔ اب تک زلزلے سے مکانات کو نقصان پہنچنے یا لوگوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔موسمیات، آب و ہوا اور ارضی طبیعات کی ایجنسی نے سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر زلزلے کے باعث بڑی لہریں پیدا نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 43 منٹ پر آیا جس کا مرکز ضلع کیپولایوان تالاد کے شہر میلونگوانے سے 112 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر کی تہہ سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔