پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لندن : دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کر رہی ہے ۔ بارش کے باعث میچ 47 اورز تک محدود کردیا گیا ہے ۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی