پریشر ڈلوا کر، معذرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے؟، شہباز گل
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر پیغام دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ "ان بیچاروں پر پریشر ڈلوا کر، دھمکیاں دے کر، ریاستی مشینری استعمال کر کے معزرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے؟" انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک دنیا آپ کو اسی تعارف سے جانے گی۔" تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ "آپ کتنے چھوٹے آدمی ہیں کہ پریشر ڈال کر گھر آئے لوگوں، وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں
ان بیچاروں پر پریشر ڈلوا کر۔ دھمکیاں دے کر۔ ریاستی مشینری استعمال کر کے معزرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے ؟ آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک دنیا آپکو اسی تعارف سے جانے گی۔
آپ کتنے چھوٹے آدمی ہیں کہ پریشر ڈال کر گھر آئے لوگوں وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں۔ https://t.co/vd30hg0jXW— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 10, 2022