برطانیہ کے علاقے ویلز میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاہے

برطانوی علاقے ویلز میں کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے،مغربی ویلز کے متعدد گاؤں زیر آب آچکے ہیں اور متاثرہ علاقوں سے مقامی افراد اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسیکو آپریشن جاری ہے ،فوجی ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے اب تک ایک ہزارسے زائد افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،ویلز کے کچھ علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پچیس ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے۔