فریج میں رکھا دودھ تازہ ہے یا باسی یہ جاننے کے لیے فریج کھولنا ضروری نہیں کیونکہ اب اس کی اطلاع آپ کے موبائل فون پربھی مل جائے گی

سائینس کبھی اتنی ترقی کر جائے گی شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا جی ہاں دوامریکی نوجوانوں نے دودھ رکھنے کے لیے ایسا جدیدجگ تیارکرلیا ہے جس میں سِم کارڈ کے علاوہ ایسے جدید سینسرزنصب ہیں جو دودھ کی مقدارکے ساتھ ساتھ اس کے معیارکی بھی جانچ کرسکتے ہیں،ملک میڈنامی اس جگ میں رکھا دودھ جب مقررہ مقدارسے کم یا خراب ہونے لگے توآپ کے موبائل فون پرفوری پیغام وصول ہوجائے گا۔