کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہاکس بے پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا مرنے والے تمام افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا گیا ہے،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے کارکن اٹھائیس سالہ سہیل حسین کو قتل کردیا، نماز جنارہ میں شریک متحدہ کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،سہیل حسین کو شہداء قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔پاکستان چوک پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا محمد انورہسپتال میں دم توڑ گیا دوسری جانب گولی ماراور ماری پور میں دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں عبید اورمشتاق نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے۔لیاری ایکسپریس کے قریب سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیںجن کی شناخت کاشف اور شاہد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں کزن تھے اور دونوں کو ایک روز قبل لیاقت آباد ون ڈی ایریا سے اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اورنگی،نشتر روڈ اورپی آئی بی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے مین ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے دوسری جانب اورنگی ٹاون کے علاقے فقیر کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وارکے رزاق کمانڈو اورسعید کاجل گروپ کے انتیس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق گرفتارملزمان منشات فروشی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔