برطانوی بادشاہت کے امیدواروں میں شہزادہ چارلس ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگئے ہیں
برطانیہ میں حال ہی میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی ڈائمنڈ جوبلی تو منائی ہی گئی،مگر اس کے ساتھ ساتھ برطانوی تاج کے نئے ممکنہ امیدوار کے انتخاب کی بحث بھی چھڑی ہوئی ہے۔ اس بارے میں لوگوں کی رائے میں کتنی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض دوہفتے پہلے ہونے والے ایک سروے میں برطانوی عوام نے ممکنہ بادشاہ کے لیے شہزادہ ولیم کا نام لیا تھا۔مگر ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں تریسٹھ سالہ شہزادہ چارلس کے اچھے رویئے نے عوام کو ان کا گرویدہ بنا دیا ہے، نئے سروے میں چوالیس فیصد عوام نے شہزادہ چارلس اوراڑتیس فیصد نے شہزادہ ولیم کو موزوں امیدوار قرار دیا۔