ان کی فوج آئندہ ماہ افغانستان سے انخلا شروع کردے گی جبکہ یہ عمل رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا. فرانسیسی صدر

فرانسیسی حکومت کا یہ فیصلہ گزشتہ روز افغانستان میں چارفوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ فرانس کے نو منتخب صدر فرانسوا اولاند اس سے قبل بھی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی فوج اسی سال افغانستان سے نکل جائے گی،تاہم اس فیصلے کو امریکااوریورپی یونین میں ناپسندیدگی سے دیکھا گیا ۔افغانستان میں تقریبا ساڑھے تین ہزار کے قریب فرانسیسی فوجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر دارالحکومت کابل اور مشرقی صوبے کپیسا میں تعینات ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ابھی تک فرانس کے تقریبا نوےفوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔