مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،لیکن بھارتی وزیراعظم کا حالیہ بیان غیرذمہ دارانہ ہے، پاکستانی اور بنگلہ دیشی عوام نےانگریزوں سے آزادی کیلئے مل کر جہدوجہد کی،اور پاکستان اور بنگلہ دیش کےعوام مضبوط رشتے میں جڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست کا اہل نہیں،اور نہ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلئے بھارت کا رویہ درست ہے، سرتاج عزیز نے عالمی برادی اور اقوام متحدہ سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔