دوشنبے میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا،وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کرائے ۔ اپنی قرارداد پر عمل کرانا سیکورٹی کونسل کا فرض ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات اولین ترجیح ہے امن کے حصول کیلئے بھارت، افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے بات کی۔ بھارت نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا، وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان نے کلیدی کردارادا کیا۔ پاکستان کےاقوام متحدہ کیساتھ مضبوط تعلقات ہیں ، امن واستحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، پاکستان امن مشن میں اقوام متحدہ کاسب سےبڑا شراکت دارہے ، امن مشن اقوام متحدہ کیساتھ مل کر جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بیس نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں ،دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ،اور ان کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، ملاقات کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے-