خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کےخلاف سہ فریقی اتحاد کی کال پر شہر میں جزوی طورپر ہڑتال
خیبر پی کے میں جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی،دوسری جانب کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں صوبائی دارالحکومت کے اہم مقامات پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ہڑتال کےباعث شہرکے کچھ علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں دکانیں بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زبردستی دکانیں بند کروانے والےافراد سے سختی سے نمٹا جائےگا۔سہ فریقی اتحاد کے رہنماؤں نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔