کراچی میں سخت گرمی اور ماہ صیام کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے
شہرقائد میں ماہ صیام میں پڑنے والی سخت گرمی نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے،،تو دوسری طرف برف کی مانگ اور قیمتوں میں اضافے نے بے چینی بڑھا دی ہے،،کارخانہ مالک کہتے ہیں،برف کی قیمت میں اتارچڑھاؤ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے،،لوڈ شیڈںگ درد سر بنی ہوئی ہے،تاہم کارخانے معاہدے کے تحت برف فراہم کرنے کے پابند ہوتے ہیں،برف بیچنے والے ہمیشہ کی طرح ایک ہی رونا رو رہے ہیں،کہ کارخانےسےمہنگی ملنے والی برف سستی کس طرح بیچیں،شہریوں کاکہناتھا،،کہ بیچی جانے والی برف کچی اور کھارے پانی سے بنی ہوتی ہے،مہنگائی کاتو کچھ نہ پوچھیں،،جس کا جو دل کرتا ہے،وہی دام مانگ لیتاہے،کارخانوں سے معاہدہ کے تحت خریدی جانے والی برف شہریوں کوکتنے اضافےکے ساتھ ملتی ہے اس کے لیے کوئی میکنزم موجود نہیں،جس کے باعث منافع خور گرمی کے تیور دیکھ کر شہریوں پر چھری پھیر دیتے ہیں،،کیمرہ مین سلمان مصطفیٰ کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی