انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا لئے
تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 90 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا لئے۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے 85 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر بلے باز جونی بیئرسٹو 107رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل، نوان پردیپ اور رنگانا ہیراتھ نے دو دو شکار کئے،، میزبان انگلینڈ تین میچوں کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے اپنے نام کر چکی ہے، اس سیریز کے خاتمے پر پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جسے وہاں چار ٹیسٹ میچز پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنا ہیں