مسلح افواج کے خلاف اشتعال انگیز تقریرکا معاملہ,سابق صدرآصف زرداری کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
آصف علی زرداری کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست شہری فصیح اللہ خان نے مقامی عدالت میں دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر نے گزشتہ سال تقریر کے دوران مسلح افواج کو دھمکیاں دیں، آصف زرداری لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی سرپرستی بھی کرتے رہے ہیں، درخواست گزار کا کہنا کہ مسلح افواج کے خلاف تقریر پر آصف زرداری کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست بھی دائر کی، لیکن پولیس نے تا حال ایف آئی آر درج نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل بائیس اے کے تحت آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جس پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عدنان نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ سابق صدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بیس جون کو ہوگئی۔