خود کو پارٹی ٹکٹ کا حقدار نہیں سمجھتا،ٹکٹ صرف اہل امیدوار کو ہی ملنا چاہیے، علی ترین
علی جہانگیر ترین کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی ہر کوئی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کا خواہشمند ہے۔ لیکن ٹکٹ صرف اہل امیدوار کو ہی ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک اپنی تعلیم کے سلسلے میں مصروف ہیں اس لیے اس بار الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ پچیس جولائی کو الیکشن ہیں اور وہ اپنی تعلیم کے باعث اپنی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔ پی ٹی آئی اس حلقے میں جس بھی موزوں امیدوار کو ٹکٹ دے گی، چاہے وہ جوان ہو یا سینئر سیاستدان اسے بھرپور سپورٹ کریں گے۔ ضمنی الیکشن میں یہاں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ اگرچہ ہمیں شکست ہوئی لیکن یہاں سے مسلم لیگ ن کیخلاف نوے ہزار ووٹ لینا ہماری کامیابی ہے۔