روس نے فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی شہریوں پر متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں،
فٹبال کے عالمی میلے میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے روسی حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پابندیوں کی وجہ سے عام شہریوں کیلئے بھی مسائل پیدا ہوںگے، کسی بھی شہر میں شائقین کیلئےمختص علاقوں میں میچ سے ایک روز قبل شیشے کی بوتل میں کسی بھی مشروب کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پارکس اور ریلوے اسٹیشنز کی دکانوں کو بھی اس قانون کی پابندی کرنا ہوگی،سفر کرنے والے شائقین کو ایک سے دوسرے شہر پہنچ جانے کے بعدتین روز میں پولیس رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا ہے اگر کوئی غیر ملکی ایک ہی شہر میں دوبارہ آئے تو ایک بار پھر اسی مرحلے سے گزرے گا،اگر کوئی نجی فلیٹ میں رہائش اختیار کرے تو مالک رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا،میزبان شہروں میں میچز کے سوا عوامی اجتماعات اور جلسوں جلوسوں کی بھی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے،،تفریحی مقاصد کیلئےاستعمال ہونے والی کشتیوں کو بھی دریاؤں میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،ورلڈکپ کے دوران اکتالیس مقامات سے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہے گی،میزبان شہروں کے گرد سوکلومیٹر کی حدود میں ڈرون کیمروں کا استعمال ممنوع ہوگا،آرمی اسٹیڈیمز کے اطراف میں جیمرز بھی نصب کرے گی،آگ لگنے کے خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے باربی کیو پارٹیز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔