آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے الیکشن میں لیاری سمیت پورے کراچی سے کلینسوئپ کریں گے۔ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کراچی پہلے بھی ہم نے بنایا تھا اور اب دوبارہ پورے سندھ کو ویسا ہی بنائیں گے۔پاک سر زمین پارٹی کےچیئرمین مصطفی کمال لیاری کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے تاجر برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ وہ کسی مخصوص فرقے یا لسانی گروہ کی نمائندگی نہیں کر رہے۔ کراچی والوں بالخصوص لیاریکے عوام نے بے تحاشہ محبت دی ہے۔ پاکستان کا ہر بچہ بہترین مستقبل کا حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کسی کی سیاست سے مہاجر بلوچ، پختون، پنجابی یا سندھی کے دشمن نہیں بننے چاہیئں۔ انتخابات میں لیاری سمیت پورے کراچی سے کلین سوئپ کریں گے۔