عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا کل آخری روز
پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 235 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، آج نامزدگی فارم جمع کرانے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے اختر حسین بادشاہ، غزالی سلیم بٹ، چوہدری اختر، فیصل ایوب کھوکھر شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید علی نے پی پی 167 اور 161 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ مراد راس نے پی پی 159، ولید اقبال نے پی پی 158 اور 157، 163 سے جمع کرائے۔جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے وسیم اختر نے این اے 170 بہاولپور کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی قادر مگسی نے این اے 213 نوابشاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شاہ محد شاہ نے این اے 223 مٹیاری کے حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 230 بدین گولارچی سے پیپلز پارٹی کے حاجی رسول بخش چانڈیو کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔