کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،
کراچی میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، سمندری ہوائیں چلنے سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں دن بھر چوبیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہواؤں کا راج رہا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون کا سلسلہ اگلے ہفتے شروع ہوگا اس سے پہلے شہر میں بارش کی کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب گرمی کم ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی معمولی کمی آئی ہے تاہم بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ صورتحال جوں کی توں ہے۔