جنوبی پنجاب صوبے کانعرہ لگانے والے ن لیگ کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا کارہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف
مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں لاہورکے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کے انٹرویوکیے گئے،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ نئے صوبے کے نعرے پرسیاست کرنے والے اورمسلم لیگ کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب اورناکام ہوچکے ہیں،شہبازشریف کی تعریف شاندار کارکردگی کی وجہ سے پنجاب میں مسلم لیگ مضبوط رہی،،جنوبی پنجاب میں شہبازشریف کے کام قابل قدرہیں, پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے خود کوپیش کردیا،پارلیمانی بورڈ کے ارکان نے شہبازشریف سے بطوررکن پنجاب اسمبلی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کئے،شہبازشریف نے پارلیمانی بورڈ کوجواب میں کہاکہ خدمت اورصرف خدمت ہی ان کا نصب العین ہے,اجلاس میں شہبازشریف کواین اے132، حمزہ شہبازکواین اے124، مریم نوازکواین اے125، این اے127، سردارایازصادق کو این اے125،این اے129،این اے130،این اے133 اوراین اے 134سے ٹکٹ دینے کے لیے غورکیا گیا،،سعدرفیق کواین اے129،این اے131جبکہ خواجہ سلمان رفیق کواین اے129،این اے 131سے ٹکٹیں دینے پرغورکیا گیا